سویوں کا زردہ
اشیاء:
سویاں باریک ایک پاؤ
چینی ایک پاؤ
گری بادام آدھی چھٹانک
پستہ چار تولے
کشمش ایک چمچی
سبز الائچی چند عدد
پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی
کیوڑا ایک بڑا چمچ
ترکیب:
گھی کو دیگچے میں ڈال کر خوب گرم کر یں۔ اس میں دو الائچیوں کے دانے ڈال کر بھونیں۔ سویوں کی رنگت سرخی مائل ہونے دیں۔ چینی کو ڈیڑھ پاؤ پانی ڈال کر چاشنی بنا لیں۔ چاشنی تار بنانے لگے۔ اسے سویوں میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ سویاں گل جائیں۔ کیوڑے میں پسی ہوئی زعفران، پانچ چھ الائچیوں کے دانے پیس کر حل کر لیں اور سویوں میں ڈال دیں۔ پستہ بادام ڈال کر دم آنے دیں۔ پک جائے تو طشتری میں نکال لیں پستہ بادام چھڑکیں اور ورق لگائیں۔