مکسڈبین سلاد
اجزاء:
بٹر بینز 4اونس
سبزپھلیاں 4اونس
نمک 4اونس
فرنچ پھلیاں (کاٹ لیں) حسب ضرورت
سبزپیاز کٹے ہوئے 4اونس
فرنچ ڈریسنگ 6کھانے کے چمچ
پارسلے کٹی ہوئی 2کھانے کے چمچ
تیار کرنے کا طریقہ:
ساری رات کے لئے پھلیاں بھگو دیں پھر الگ الگ برتنوں میں ڈال دیں ۔پھر پانی سے ڈھک کر اُبال لیں جب اُبل جائیں تو دس منٹ بعد آگ ہلکی کر کے ڈیڑ ھ گھنٹہ ابلنے دیں اس کے بعد نمک ملا کر نچوڑ لیں۔7,8منٹ تک فرنچ پھلیاں ابلتے ہوئے پانی میں ابالیں ۔ پھر تمام پھلیوں کو پیاز سمیت اور ڈریسنگ کے ساتھ پیالے میں مکس کر لیں۔ٹھنڈا ہونے پر پار سلے چھڑک دیں۔