لوبیا چاٹ
اشیاء:
لوبیا(چھوٹا ) کلو
نمک ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
بڑے آلو(ابلے ہوئے) چار عدد
لوبیا چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
دہی کلو
ترکیب:
لوبیا کو ایک گھنٹہ بھگو کر دیگچی میں ڈالیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ لوبیا گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔ ساتھ نمک اور لال مرچ بھی ڈال دیں ۔ گلنے کے بعد لوبیا کو سرونگ ڈش میں نکا لیں ۔ ساتھ ابلے ہوئے آلو ،دہی اور لویبا چاٹ ڈال کر مزیدار چاٹ کھائیں۔