انڈے اور آلو کے کباب
اجزاء:
انڈے(ابال کر لمبائی میں دو دو حصے) 8عدد
آلو(ابال کر میش کر لیں) چار عدد
بریڈکرمز ایک پیالی
تیل حسب ضرورت
سبز دھنیہ (باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
انڈوں کی سفید یاں (اچھی طرح پھینٹ لیں) دو عدد
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
میش کئے ہوئے آلوؤں میں نمک اور کالی مرچ ملائیں۔ ابلے ہوئے انڈوں پر آلو کا آمیزہ لگائیں۔ انڈوں کی سفیدیاں اس وقت تک پھینٹ جب تک کہ جھاگ اٹھ آئے۔ انڈوں کو سفیدی میں ڈبوئیں پھر ان کے اوپر بریڈکرمز لگا کر گرم تیل میں تل کر سنہر اکر لیں۔ دھنیہ کی پتیوں سے سجا کر گرم گرم پیش کر یں۔