شیر خرمہ
اشیاء:
سویاں ایک پاؤ
دودھ دو لیٹر
چینی ایک پاؤ
چھوہارے تقریباًچھ عدد
گری بادام ایک چھٹانک
سبز الائچی چند عدد
کیوڑا ایک بڑا چمچ
ترکیب:
کھلے منہ کے دیگچے میں دودھ ڈال کر چولہے پرچڑھا دیں ۔ دودھ جوش کھا کھا کر ڈیڑھ لٹر کے قریب رہ جائے تو سویاں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں چمچ چلاتے رہیں پک کر ملغوبہ گاڑھا ہونے لگے تو چینی، پسے ہوئے چھوہارے بادام کی گری اور الائچی کے دانے ڈال دیں۔ شیرہ جذب ہونے لگے اور کھیر جیسا ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر دم لگا دیں۔تھوڑی دیر بعد طشتری میں انڈیل لیں۔ چاندی کے ورق لگائیں اور پستہ بادام کی ہوائیاں چھڑک لیں ۔