گولا کباب
اشیاء:
قیمہ ایک کلو(بغیر چربی کا)
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ دو کھانے کے چمچ(پسی ہوئی)
گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ(پسا ہوا)
پیاز چار کھانے کے چمچ(پسی ہوئی)
لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کے چمچ
پپیتا دو کھانے کے چمچ(پسا ہوا)
گھی تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
قیمے کو چو پر میں باریک پیس لیں۔پھر اس میں تمام پسے ہوئے مصالحے ڈال کر ہاتھوں سے ملائیں جس طرح آٹا گوندھنے کے لئے مکس کرتے ہیں۔ اب قیمے کو ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ جب سیخوں پر لگائیں تو تھوڑا سا دھاگا بھی لپیٹ دیں تاکہ سینکتے وقت قیمہ نیچے نہ گرے کوئلے دہکا کر تیار کر یں اور ہری چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔ یہ ڈش چار سے پانچ افراد کے لئے کافی ہے۔