کدو کی ترکاری
اشیاء:
کدو ایک کلو
گھی 250گرام
لونگ، سیاہ مرچ، دار چینی 10,10گرام
عرق لیموں 50گرام
نمک، پو دینہ 25,25گرام
پیاز 100گرام
مرچ سرخ دو چائے کے چمچ
ترکیب:
پہلے کدو کو چھیل کر قتلے بنائیے۔ اسے لونگ و گھی سے کڑ کڑا کر نکا ل لیجئے پھر پیاز تلیے اور اس گھی میں کدوکے قتلے تلیے اور قدرے پانی اور نمک ملا کر تلیے ۔ جب خوب گل جائے تو گرم مصالحہ اور تلی ہوئی پیاز پیس کر عرق لیموں کے ساتھ ڈالیے اور پو دینہ چھڑک دیجئے ۔ اسی طرح کھیرا ککڑی وغیرہ کی ترکاری بھی پکائی جاتی ہے۔