گلاب جامن نمبر10
اجزاء:
کھویا ایک کلو
یاراروٹ ساٹھ گرام
چینی ڈیڑھ کلو
گھی تین سو پچھتر گرام
ترکیب:
کھوئے کو چور کر اس میں اراروٹ ملا لیں پھر اس کی گلاب جامنیں بناکر گھی میں تل لیں ڈیڑھ کلو چینی میں ڈیڑھ کلو ہی پانی ڈال کر دوتار کی چاشنی بنالیں اس میں اب تلی ہوئی بادامی سرخ رنگ کی گلاب جامنیں ڈال دیں ۔ایک دوگھنٹہ پڑی رہیں شیرہ جذب ہو جائے تو نکال لیں