انڈوں کے کباب
اجزاء:
آلو چار عدد
گھی حسب ضرورت
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک عدد
سبز دھنیہ (کترا ہوا) ایک گٹھی
نمک حسب ذائقہ
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک عدد
انڈے (پھینٹ لیں) چھ عدد
بریڈکرمز (آدھ پاؤ) 100گرام
ترکیب:
آلوؤں کو ابال کر میش کر لیں۔ گھی گرم کر کے پیاز فرائی کر یں۔ لیکن براؤن نہ ہونے دیں۔ ٹماٹر ملا کر دو منٹ پکائیں ۔سبز دھنیہ اور نمک ملائیں اور 5عدد انڈوں میں ملا لیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ آمیزہ سیٹ نہ ہو جائے۔ آنچ پر بند کر دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ انڈہ پھینٹ لیں۔ آلوؤں کی ایک ٹکیہ بنا کر اس میں انڈوں کا تھوڑا سا آمیزہ بھر یں اور اطراف سے پیٹ کر کباب کی شکل دیں۔ فرائنگ پین میں تھوڑا سا اور گھی ڈال کر گرم کر یں۔ آلوؤں کے کباب کو ایک ایک کر کے پہلے انڈے میں ڈبوئیں پھر بریڈکرمز لگا کر تل کر سنہری کر لیں۔ ٹماٹو سوس یا چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔