دودھ کی خشک سویاں
اشیاء:
سویاں آدھ کلو
دودھ ڈیڑھ لٹر
چینی آدھ کلو
گھی چھٹانک
بالائی ایک پاؤ
گری بادام ایک چھٹانک
مغز اخروٹ ایک چھٹانک
پستہ آدھی چھٹانک
کیوڑا ایک بڑا چمچ
سبز الائچیاں چند عدد
ترکیب:
پتیلے میں گھی کو خوب گرم کر کے اس میں سبز الائچیاں حل کر کے سویوں میں ڈال دیں۔ چینی کی چاشنی جب تار دینے لگے ساری چیزیں یک جان ہو جائیں تو بادام ، پستہ اور کشمش ڈال دیں، ذرا سی دیر میں کیوڑا بھی ڈال دیں۔ اور دم آنے دیں۔ سویاں تیار ہو گئیں انہیں کھلے برتن میں نکال لیں ورق لگائیں اور پستہ بادام چھڑکیں۔ من چاہے تو کسی موسمی پھل کی قاشیں بھی اوپر رکھ لیں۔