نتھیا گلی قیمہ
اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
پیاز ایک عدد
دہی ایک کپ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
تیل آدھا کپ
لیموں ایک عدد
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ
لہسن ایک چائے کا چمچ(چوپ کیا ہوا)
زیرہ(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
پیاز کاٹ کر تیل میں فرائی کر لیں۔ پھر نکال کر دہی کے ساتھ گرائنڈ کر یں پھر اس تیل میں گرم مصالحہ ڈال کر فرائی کر یں اس میں قیمہ اور مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھونیں اس کے بعد دہی ڈال کر مزید بھونیں آخر میں ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور لیمن جوس ڈال کر ایک منٹ دم پر رکھیں اور پھر چولہا بند کر دیں ہرے دھنیا سے گارنش کر یں۔