گاجر کی کھیرسادہ
اشیاء:
گاجر سرخ کلو
دودھ ایک لیٹر
چاول 30گرام
چینی 250گرام
بادام کی گری 30گرام
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
گاجروں کو چھیل کر اور کیل نکال کر کدوکش کر لیجئے چاول چن کر ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد دودھ، چاول اور گاجر یں ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چاول گل کر دودھ میں مل جائیں تو چینی ڈال دیجئے جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو تمام چیزوں کو گھوٹنے سے اس طرح گھوٹئے کہ تینوں چیزیں خوب آپس میں مل جائیں۔ جب گجریلا گاڑھا ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال لیجئے۔ گجریلا جب ٹھنڈا ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا لیجئے۔
لذیذ گجریلا (گاجر کھیر) تیار ہے۔