قیمہ بھرے انڈے
اجزاء:
انڈے (ابال کر لمبائی میں دو دو حصے کر لیں) چھ عدد
انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد
قیمہ(پکا ہوا) آدھی پیالی
پنیر(کدوکش کرلیں) آدھی پیالی
پیاز چھوٹا سائز (باریک کٹا ہوا) ایک عدد
ٹماٹو سوس دو کھانے کے چمچ
سبز مرچیں(باریک کٹی ہوئی) دو عدد
سبز دھنیا(کترا ہوا) دو کھانے کے چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ
چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
مکھن لگانے کے لئے
ترکیب:
انڈوں کی زردیاں نکال لیں۔گھی گرم کر یں اور اس میں پیاز، سبز مرچیں، سبز دھنیہ، پنیر، قیمہ اور نمک ڈال کر چند منٹ پکائیں۔ دونوں سوس مکس کر کے آنچ بند کر دیں۔ انڈوں کی زردیاں میش کر کے پیاز کے آمیزے میں ملائیں۔ بیکنگ شیٹ پر مکھن لگائیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے میں تھوڑا سا نمک ملائیں۔ انڈوں میں مکسچر بھر یں اور ہر انڈے کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر بیکنگ شیٹ میں رکھیں۔ درمیانہ آنچ پر انڈوں کو 10سے 12منٹ کے لئے بیک
کر یں۔