کھیرا سکالئین آئل ڈریسنگ کے ساتھ
اجزاء:
کھیرا 500گرام
آئل 50ملی لیٹر
ایم ایس جی دس گرام
نمک پانچ گرام
شوگر پانچ گرام
سکالئین پانچ گرام
ترکیب تیاری:
کھیروں کو دھو کر لمبائی میں کاٹ لیں۔ بیج نکال دیں۔ اور اس کے سلائس کر یں۔ ان پر نمک چھڑ کیں۔ انہیں ایک لمحہ پڑا رہنے دیں۔ اور پھر زائد پانی نکال دیں۔ چینی اور ایم ایس جی شامل کر دیں۔ سکالئین چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ پھر ان کو ایک پیالے میں رکھ دیں۔ تھوڑا سا پین تیل میں گرم کر یں۔ اورپھراس کو پیازوں پر ڈال دیں۔ کھیرا شامل کر دیں۔ اور پانی میں اچھی طرح اچھا لیں۔ پیش کر یں۔