انڈے میتھی
اجزاء:
انڈے (پھینٹ لیں ) چار عدد
میتھی کے پتے (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی
پیاز درمیانہ سائز(باریک کٹے ہوئے) دو عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سبز مرچ (باریک کٹی ہوئی) تین عدد
ترکیب:
تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر نرم کر لیں۔سبز مرچیں، میتھی کے پتے ڈال کر ہلکی آنچ پر 5منٹ پکائیں۔ انڈے اور نمک ڈال کر چمچ مسلسل چلائیں۔ چپاتیوں کے ساتھ کھائیں۔