کیلے کی کھیر
اشیاء:
کیلے چھ عدد
دودھ ایک لیٹر
چینی کلو
بادام کی گری 10عدد
پستہ 8دانے
کیوڑا چند قطرے
ترکیب:
ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابال آجائے تو اس میں کیلوں کا گودا ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب دودھ اور کیلوں کا گودا یک جان ہو جائیں تو اس مرکب میں چینی ڈال دیجئے۔ اور کفیگر خوب چلائیے تاکہ مرکب تہ میں نہ لگنے پائے۔ خاصا گاڑھا ہو جائے تو بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ڈال دیجئے اور کیوڑا چھڑک کر اتار لیجئے۔ کیلے کی مزے دار کھیر تیار ہے۔