انڈے اور فرائڈ آلو
اجزاء:
انڈے(پھینٹ لیں) چار عدد
آلو(کھرچ لیں) چھ عدد
پیاز(کٹے ہوئے) دو عدد
تیل چھ کھانے کا چمچ
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ
گرم مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں۔ کھرچے ہوئے آلوؤں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انہیں دھو کر فوراً خشک کر لیں۔ پیاز میں آلو،کے مصالحے اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر 3سے4منٹ بھونیں۔ آنچ بند کر دیں اور گرم گرم کھائیں۔