ابلی سویاں
اشیاء:
سویاں آدھ کلو
چینی ڈیڑھ پاؤ
بالائی آدھ کلو
گری بادام ایک چھٹانک
مغز اخروٹ آدھی چھٹانک
پستہ آدھی کشمش ایک چمچی
گھی ایک چمچ
دوتین چھوہارے اور چند عدد سبز الائچی
ترکیب:
بادام کی گری ، مغز ، اخروٹ پستہ اور کشمش دودھ میں ملا کر خوب پکائیں گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور اسے سویوں میں ڈال دیں چھوہاروں کی گٹھلی نکال کر دودھ میں پکائیں۔ گلنے پر ٹھنڈا کر لیں اور باریک کتر کر سویوں پر سجا دیں۔