سموکڈمیکریل سلاد
اجزاء:
کھیراباریک کٹا ہوا ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
بند گو بھیکے پتے تھوڑے سے
سلاد کے پتے حسب ذائقہ
انڈے سخت ابلے ہوئے 4عدد
سموکڈمیکریل ٹکڑے کئے ہوئے 12اونس
لہسن پسا ہوا ذراسا
تیار کرنے کا طریقہ:
کھیرے کو نمک لگاکر پلیٹ میں رکھیں اور دوسری پلیٹ کے ساتھ سختی سے دبا کر آدھا گھنٹہ یونہی رہنے دیں ۔پھر ایک پیالے کے کنا روں پر گوبھی کے پتے اور سلاد کے پتے باریک باریک لگا دیں ۔ کھیر ے کے گول ٹکڑے ارد گرد پتوں پر لگا دیں۔پھر انڈوں کے ٹکڑے سجا دیں ۔اور مچھلی کو در میان میں رکھ دیں لہسن کو لیمن ونیگریٹ کے ساتھ مکس کر کے اوپر ڈال دیں ۔