سٹر ابری اور مصالحہ دار انگور کی جیلی
اشیاء:
سرخ انگوروں کا رس 2کپ
دار چینی 1ٹکڑا
جیلاٹن 1کھانے کا چمچ
سٹرابری 225گرام
ترکیب:
1۔انگور کا رس اور دار چینی کو ایک برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر 10منٹ پکائیں اس میں سنگترے کا باریک چھلکا ڈالیں اور چند منٹ کے بعد نکال لیں ۔
2۔سنگترے کا رس نکال لیں اس میں جیلاٹن پاؤڈر ڈالیں۔اس رس کو انگور کے رس میں ڈالیں تاکہ جیلاٹن پاؤڈر حل ہو جاے۔آمیزے کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
3۔اس میں سٹرابری ڈالیں اور سانچے میں بھر کر فریج میں رکھ دیں۔
4۔جیلی کو پلیٹ میں نکالیں تازہ سٹرابری اور سنگترے چھ ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 85کیلوریز
چکنائی 0.2گرام
جاذب چکنائی 0گرام
کولیسٹرول 0ملی گرام
فائبر 1.04گرام