سویاں
اشیاء:
سویاں ایک پیکٹ
دیسی چینی کا بورا ایک پاؤ
گھی آدھ پاؤ
چھوہارے تین چار
سبز الائچی چندعدد
پستہ ، گری بادام مغز اخروٹ اورکشمش تھوڑی تھوڑی مقدارمیں
ترکیب:
کھلے پانی میں سویوں کو ابال لیں تو پانی نچوڑ لیں دیگچے میں گھی کو خوب گرم کر یں اور اس میں الائچی کے دانے پستہ، بادام، خروٹ کا مغز اور کشمش ڈال کر تل لیں۔ انہیں سویوں پر ڈال کر چند منٹ دم پر رہنے دیں چھوہارے گٹھلی نکال کر دودھ میں پکائیں۔ دودھ خشک ہو جائے تو اتار لیں اور چھوہاروں کو باریک کتر لیں طباق میں سویا ں ڈالیں اور اوپر پستہ بادام، اخروٹ اور کشمش چھڑکیں۔ درمیان میں دیسی چینی کا بورا گول شکل میں جما دیں۔ چاندی کے ورق اور چھوہاروں کتر نیں بھی سجا لیں۔