مصالحہ دار انڈے
اجزاء:
انڈے(ابال کر دو دو حصے کر لیں) چار عدد
ٹماٹر پیسٹ آدھی پیالی
تیل چوتھائی پیالی
کری پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سبز دھنیہ (کترا ہوا)سبزمرچیں اور نمک حسب ذائقہ
پیسٹ بنائیں :
پیاز چھوٹا سائز (باریک کٹے ہوئے سنہری کر لیں ) دو عدد
ناریل (کدوکش کیا ہوا) آدھا کھانے کا چمچ
سبز مرچیں دو عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
سبز دھنیہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں پسے ہوئے مصالحے، پیسٹ اور نمک ڈال کر ایک منٹ فرائی کر یں۔ ٹماٹر پیسٹ ملا کر دو منٹ مزید بھونیں۔ انڈوں کو لمبائی میں کاٹ کر بیکنگ ڈش میں رکھیں۔ انڈوں پر تیار شدہ آمیزہ ڈالیں۔ اوون گرم کر یں۔ گرم اوون میں انڈوں کو 20منٹ کے لئے بیک
کر یں۔ سبز مرچوں اور سبز دھنیہ کے ساتھ سجا کر سرو کر یں۔