جلیبی کی پڈنگ
اشیاء:
جلیبی آدھ پاؤ
دودھ ایک لیٹر
انڈے تین چار
چینی آدھی چھٹانک
ایسنس ضرورت کے مطابق
ترکیب:
حسب سابق انڈوں کو توڑ کر سفیدی اور زردی کو الگ الگ خوب سے پھینٹیں، سفیدی میں چینی ڈال کر دوبارہ پھینٹیں ، کچھ دیر پھینٹنے کے بعد پھینٹی ہوئی زردی کو ملائیں اور یہ عمل جاری رکھیں۔ دودھ کو چولہے پر چڑھائیں اور اتنا پکائیں کہ آدھا رہ جائے ۔تیار شدہ مادے میں دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اور پھینٹتے رہیں یہاں تک کہ یک جان ہو جائیں جلیبیاں ٹکڑے ٹکڑے کر کے اس میں ملا دیں اور کچھ دیر تک پڑا رہنے دیں۔ اب اس ملغوبے کو سانچے میں ڈال کر اون میں پکا لیں یا سابقہ ترکیبوں کی طرح پانی سے آدھی بھری پتیلی میں سانچا رکھ کر چولہے پر چڑھا دیں۔ پڈنگ پکنے اور جمنے میں تقریباً آدھ گھنٹہ لگے گا جم جائے تو اتار کر ایسنس ڈال دیں۔