کھٹا میٹھا کھیرے کا سلاد
اجزاء:
کھیرا 375گرام
چینی 15گرام
چاول کا سرکہ 30ملی لیٹر
کچلاہوا ادرک پانچ گرام
سیسم آئل پانچ ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
ایک پیالے میں ڈریسنگ کے لیے چینی اورسر کہ ملائیں۔
کھیرے کو دھو کہ صاف کر یں۔ اس کو لمبائی میں کاٹیں۔ اور اس کے بیج چاقو کے دستے سے نکال دیں۔ اب لمبائی میں کاٹے ہوئے کھیرے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر یں۔ ان کو ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔ اب کترا ہوا ادرک اور سیسم آئل ان پر چھڑ کیں۔ اس پر کھٹی میٹھی ڈریسنگ ڈالیں اور پیش کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح برتن اچھا لیں۔ بین ،بین نوڈل یا چلی آئل کھیرے اور ڈریسنگ کی شان بڑھانے کے لیے پیش کیاجا سکتا ہے۔