چکن جنجر کرڈ
اشیاء:
چکن آدھ کلو
ہلدی پاؤڈر پچیس گرام
سرخ مرچ پاؤڈر پچیس گرام
ادرک دو چمچ پسا ہوا
لہسن دو چمچ پسا ہوا
سرکہ دو چمچ
چاٹ مصالحہ دو چمچ
نمک حسب ذائقہ
دہی دو سو گرام
گرم مصالحہ دو چمچ
ترکیب:
مرغی کے گوشت کو دھو کر اس میں ہلدی ، مرچ، سرکہ، نمک، ادرک ، لہسن ، دہی ، چاٹ کا مصالحہ اور گرم مصالحہ لگا دیں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد اس کو کسی ٹرے میں رکھ کر گرم اوون میں رکھ دیں اور پندرہ منٹ تک پکائیں۔ پھر اسے کسی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔