بادام کی کھیر
اشیاء:
بادام کی گری 250گرام
دودھ لیٹر
چینی 250گرام
الائچی خورد 10گرام
زعفران چائے کا چوتھائی چمچہ
کیوڑا حسب ضرورت
عرق گلاب حسب ضرورت
ترکیب:
بادام کی گریاں رات کو پانی میں بھگو دیجئے۔ پھر صبح ان کے چھلکے اتار کر سل پر پیس لیجئے۔ پھر انہیں آدھے دودھ، تھوڑے سے پانی اور پسے ہوئے دانہ الائچی خورد میں ملا کر پون گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیے۔پھر باقی آدھا دودھ ڈال دیجئے۔ اور دودھ ڈالتے ہوئے مرکب کو برابر کفیگر سے چلاتے رہیے تاکہ وہ تہہ میں نہ لگنے پائے یا گٹھلیاں نہ بننے پائیں۔ پھر چولہے سے اتار کر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے بادام کی لذیذ کھیر تیار ہے۔