انڈامصالحہ
اجزاء:
انڈے (ابال کر ہرانڈے پر کٹ لگائیں ) چھ عدد
سبز دھنیہ (باریک کترا ہوا) دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیسٹ بنا لیں:
پیاز(باریک کٹے ہوئے) دو عدد
سبز مرچ چار عدد
ادرک (باریک کٹاہوا) ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن 8 جوئے
ناریل ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
بڑی الائچی تین عدد
دار چینی (توڑ لیں) ایک الائچی کا ٹکڑا
کالی مرچ چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
مصالحوں میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ سوس پین میں تیل گرم کر کے پیسٹ اور نمک شامل کر کے پکائیں۔ جب گاڑھا شوربہ تیار ہو جائے تو انڈے اور دھنیہ سبز ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ گرم گرم پیش کر یں۔