پنجابی تلی مچھلی
اشیاء:
مچھلی 500گرام
ادرک آدھا ٹکڑا
گھی 150گرام
پیاز دو عدد
لہسن دس جوئے
نمک، مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو کر اس میں سے کانٹے نکال لیں۔ ادرک لہسن، پیاز، نمک، مرچ ملا کر پیس لیں اور مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ ایک گھنٹے بعد گرم گھی میں مچھلی تل لیں۔ چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔