ایگ بالز سبزیوں کے ساتھ
اجزاء:
انڈے (ابال کر بہت باریک ٹکڑے کر لیں) پانچ عدد
آلو (ابلے ہوئے چھوٹے ٹکڑے) ایک پیالی
گاجر یں (کھرچ کر ابال لیں اور چھوٹے ٹکڑے کر لیں) آدھی پیالی
سبز پھلیاں (ابال کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں ) آدھی پیالی
وائٹ سوس آدھی پیالی
تیل فرائی کرنے کے لئے
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
بریڈکرمز دو پیالی
انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد
ترکیب:
انڈے سبزیاں وائٹ سوس اور آدھے بریڈکرمز نمک اورمرچ ملا لیں۔ تیل کو تیز گرم کر یں۔ آمیزے کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔ ہر گولے کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں پھر بریڈکرمز میں رول کر کے گرم تیل میں سنہری کر لیں ۔ ٹماٹو کیچپ یا پو دینہ کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔