مدراسی چانپ
اشیاء:
چانپیں بارہ عدد
سونف چوتھائی چائے کا چمچ
خشخاش چوتھائی چائے کا چمچ
ثابت زیرہ چوتھائی چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچ دس عدد
لہسن کے جوئے دو عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا(کرش کر لیں)
ہلدی پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم پانی ایک سوپچھتر ملی لیٹر
انڈے دو عدد(پھینٹ لیں)
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت(تلنے کے لئے)
ترکیب:
سونف، خشخاش، ثابت زیرہ اور کالی مرچ کوتوے پر بھون کر ادرک، لہسن کے ساتھ گرائنڈ کر لیں، اس میں ہلدی ، لال مرچ، نمک شامل کریں۔ اس پسے ہوئے مصالحہ کو چانپوں اور گرم پانی کے ساتھ مکس کر کے پین میں ڈالیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں، پانی خشک ہو جائے اور چانپیں گل جائیں تو چانپوں کو چولہے سے اتار دیں۔ تیل گرم کر یں اور چانپوں کو نکال کر انڈوں میں ڈپ کر کے تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن براؤن کر کے کیچپ کے ساتھ گرم سرو کر یں۔