روسٹڈ لیگ
اشیاء:
مٹن لیگ ڈیڑھ کلو
پپیتا ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سرکہ ایک کپ
لیموں کا جوس آدھا کپ
ہری مرچ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ(بھنا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
لیگ پر پپیتا، نمک، سرکہ اور لیموں کا جوس لگا کر اچھی طرح مکس کر لیں اور دو سے چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچیںِ زیرہ اور گرم مصالحہ لگا لیں۔ ایک ٹرے کو گریس کر کے اس پر لیگ رکھ دیں اور اوون میں بیک کرنے کے لئے رکھ دیں۔ لیگ کو دونوں طرف سے گولڈن کر لیں ۔تیار ہو جائے تو اوپر گھی لگا کر چاٹ مصالحہ چھڑک دیں اور سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔