پیاز گوشت
اشیاء:
گوشت آدھا کلو
ٹماٹر چار عدد
سرخ مرچ، کالی مرچ چھ (فی عدد)
پیاز آدھا کلو
نمک، گھی حسب ضرورت
ترکیب:
پیاز گھی میں تل لیں۔ نمک، کالی مرچ الائچی اور سرخ مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ ذرا سے پانی میں پیاز گلا لیں گوشت گھی میں اچھی طرح بھونیں اور تھوڑا پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔ کٹے ٹماٹر ڈال کر گوشت بھونیں۔ اب گوشت میں مصالحہ اور پیاز ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں لذیذ پیاز گوشت تیار ہے۔