انڈے کی بھرجی
اجزاء:
انڈے (پھینٹ لیں) چار عدد
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک عدد
ٹماٹر(باریک کٹا ہوا) ایک عدد
مٹر(نمک ڈال کر ابال لیں) آدھی پیالی
سبز دھنیہ (باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز، ٹماٹر، مٹر، مر چ پاؤڈر، سبز دھنیہ اور تمام مصالحے فرائی کر یں۔ نمک شامل کر کے مکس کر یں۔ پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر چار منٹ مسلسل بھونیں اور آنچ بند کر دیں۔