پھولوں کی فرنی
اشیاء:
سیب ایک پاؤ
کیلے چار عدد
ناشپاتی ایک پاؤ
دودھ دولیٹر
چینی آدھ کلو
بالائی ایک پاؤ
زعفران آدھی چٹکی
پستہ آدھی چھٹانک
بادام کی گری آدھ چھٹانک
کیوڑا ایک بڑا چمچ
سبز الائچی چند عدد
ترکیب:
سیب اور ناشپاتی چھیل کر ٹکڑے کر لیں کیلوں کے بھی موٹے موٹے قتلے کر لیں، بالائی پھینٹ لیں اور آلائچی کے دانے پیس لیں۔ دیگچے میں دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں، جوش آنے پر چینی پھینٹی بالائی پسی ہوئی زعفران، الائچی کے پسے ہوئے دانے اور سیب اور نا شپاتی کے ٹکڑے ڈال دیں چمچہ چلاتے رہیں، دودھ پک کر گاڑھا ہونے لگے تو کیلے کے قتلے اور کیوڑا ڈال دیں۔ ذرا پکنے پر دم پر رکھیں۔ فرنی تیار ہو گی۔ فرنی کو طشتری میں انڈیلیں۔ اور چاندی کے ورق لگائیں۔ بادام اور پستے کی ہوائیاں چھڑکیں اور گلاب ملے تو اس کی پتیاں بھی سجالیں۔