ماری نیڈ مصالحے کے جھینگے
اشیاء:
جھینگے چار پیالی
مونگ پھلی کا تیل دو کھانے کے چمچے
لیموں کا رس پیالی
نمک 1چائے کا چمچہ
لہسن 20جوئے (پیس لیں)
ٹماٹر دو عدد
سلاد کے پتے چار عدد
مونگ پھلی کا تیل پیالی
ترکیب:
جھینگے دھو کر خوب صاف کر کے ایک بڑے برتن میں ڈال دیں۔ لیموں کا رس ، نمک لہسن اور پیالی مونگ پھلی کا تیل ملا لیں۔ ماری نیڈ مصالحہ تیار ہے۔ اسے جھینگوں پر ڈال دیں اور پھر پڑا رہنے دیں۔ اگلے دن دو کھانے کے چمچے مونگ پھلی کے تیل میں فرائی کر لیں اور سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔