میتھی پالک اور گوشت
اشیاء:
گوشت آدھا کلو
میتھی ایک کلو
لہسن ایک گٹھی
نمک اور ہلدی حسب ضرورت
پالک ایک کلو
پیاز چار عدد
سرخ سبز مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
پالک، میتھی کے پتے علیحدہ علیحدہ چن کر اچھی طرح دھو لیں۔ پیاز، لہسن اور گوشت کو گھی میں اچھی طرح بھون لیں پھر اس میں میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ اس کا رنگ بدل جائے پالک کو اسی کے پانی میں ابال کر پانی نکال لیں اور پالک کو باریک پیس لیں پھر اس پالک کو میتھی گوشت میں ڈال کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں جب پالک بالکل پک جائے گھی چھوڑ دے تو اس پر ہلدی مرچ نمک ڈال کر ہلائیں اور ہلکی آنچ پر دم لگا دیں۔