مرغی کے تکے
اشیاء:
مرغ کا گوشت ایک پاؤ
سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچ
مکھن یا تیل تین کھانے کے چمچ
نمک، لال مرچ حسب پسند
کچا پپیتا آدھا چمچ
لیموں کا رس دو چمچ
ترکیب:
مرغ کے گوشت کو کانٹے سے نشان لگاکر مصالحہ لگا دیں تاکہ اندر چلا جائے۔ پپیتا تازہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔ چارگھنٹے پڑا رہنے دیں۔ سیخوں پر چڑھا کر ہلکا مکھن مل دیں اور کوئلوں پر سینک لیں۔ کالا نہ ہونے دیں۔ لیموں کا رس چھڑک کر کھائیں۔