انڈہ کری
اجزاء:
انڈے(ابال کر لمبائی میں دو دو حصے کر لیں) 8عدد
پیاز(باریک کئے ہوئے) دو عدد
ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے) چار عدد
ناریل (کدوکش کرلیں) دو کھانے کے چمچ
سبز دھنیہ (کترا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچے
دہی(پھینٹ لیں) دو کھانے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ مصالحے نمک اور ناریل ڈالیں۔ اچھی طرح مکس کر یں اور 3منٹ پکائیں۔ ٹماٹر اور دہی ڈالیں۔ انڈے ڈال کر مکس کر یں۔