اسپیشل بہاری ران
اشیاء:
ران ڈیڑھ کلو(سامنے کی ہڈی کاٹ لیں)
دہی آدھا کلو
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ آدھا پاؤ
تیل چوتھائی کپ
ترکیب:
ران کو کانٹے سے گودلیں۔ ادرک، لہسن، لال مرچ پاؤڈر، کالی مر چ پاؤڈر، نمک دہی میں مکس کر کے پھینٹ لیں۔ ران کو اس مکسچر میں پوری رات میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر یں اور اس میں مصالحہ لگی ران دو گھنٹہ ہلکی آگ پر پکائیں ۔ پھر پلٹ دیں اور دو گھنٹہ اور پکائیں کہ ران اچھی طرح گل جائے۔ اگر نہ گل سکے تو ایک گھنٹہ اور دم پر رکھیں۔ آگ کا خیال رکھیں کہ بالکل ہلکی آگ پر پکانا ہے بغیر پانی کے۔ اسپیشل بہاری ران تیار ہے۔ گرم گرم سرو
کر یں۔