پوچڈمیکریل
اجزاء:
مچھلی میکریل یا پوم فریٹ کے چھ پیس
پانی ایک کپ
سفید سرکہ تین کھانے کے چمچ
تیز پتا ایک عدد
پیاز (گول کٹے ہوئے) دو عدد
کالی مرچ کے دس دانے
لونگ پانچ عدد
لہسن کی پوتھیاں دو عدد
نمک چائے کا چمچ
پارسلے یا تازہ ہر دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں۔ ایک برتن میں پانی سرکہ اور تیز پتا ڈالیں۔ پھر مچھلی کے پیسز کو ساتھ ساتھ اس برتن میں رکھ کر اوپر گول پیاز، کالی مرچ، لونگ، لہسن اور نمک ڈال دیں۔ پھر ڈھکن دیکر درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ مچھلی اچھی طرح گل جائے۔ پھر مچھلی کو احتیاط سے نکال کر سرونگ پلیٹ میں ڈالیں اور گرم رکھیں۔ کارن فلور کو دو کھانے کے چمچ سٹاک کے ساتھ مکس کر کے برتن میں ڈال دیں اور اتنا بوائل کر یں کہ گریوی تھوڑی گاڑھی ہو جائے۔ پھر اس گریوی کو مچھلی کے اوپر ڈال دیں اور تیز پتا نکال کر الگ کر دیں۔ پارسلے یا ہرے دھنیے کے پتوں سے گارنش کر کے گرم گرم بریڑ یا چپاتی کے ساتھ پیش کر یں۔