چقندر اور قیمے کا سلاد
اجزاء:
آلو 375گرام
چقندر پکا ہوا 250گرام
قیمہ 125گرام
کالی مرچ حسب ذائقہ
ڈریسنگ کے لئے:
کھٹی کریم 4کھانے کے چمچ
میونیز 2کھانے کے چمچ
مکئی کا آٹا ایک چائے کا چمچ
تیار کرنے کا طریقہ :
آلوؤں کو دھو کر ابا لیں جب وہ نرم ہو جائیں تو انہیں نکال کر خشک ہونے دیں۔ پھر ان کے دودو ٹکڑے کر لیں اور ایک برتن میں چقندر کے قتلے بنا لیں اور ان پر کالی مرچ چھڑک کر آلو بھی ملالیں۔ڈریسنگ کے لئے تمام اجزاء کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اس مرکب کو سلاد پر ڈال کر کھائیں۔اگر پسند کریں۔ تو خشخاس چھڑک کر کھائیں۔یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔