مصالحہ دار بتاؤں سالن
اشیاء:
گول بینگن دو عدد
ٹماٹر پاؤ
ادرک پیسٹ چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ 3/4چائے کا چمچہ
پیاز(سلائس کی ہوئی) ایک عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک 3/4چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا حسب ضرورت(بھون کر کوٹ لیں)
تیل کپ
ترکیب:
بینگن کے گول قتلے کاٹ لیں۔ تیل گرم کر یں اور بینگن کو فرائی کر لیں۔ بینگن کو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ اسی تیل میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔ اس کے بعد ادرک، لہسن ،لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک اور تھوڑا ساپانی ڈال کر پکائیں۔ مصالحہ کو ہلکا سا فرائی کر کے اس میں ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں اور پکائیں حتیٰ کہ ٹماٹر گل جائیں۔ اس کے بعد بینگن، دھنیا اور زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ دس منٹ کے بعد چولہے سے اتار لیں۔