گرین پنیز ود کیبیج
اشیاء:
مٹر آدھا کلو
بند گوبھی آدھا کلو
کھمبیاں چھ عدد
پالک آدھا کلو
یخنی آدھا پونڈ
مکھن دو چمچ
سویا سوس دو چمچ
چینی ایک چمچ
ترکیب:
مٹروں کے دانے نکال لیں گوبھی کے تنے علیحدہ کر کے کاٹ لیں ۔ پالک کے پتے کاٹ کر دھو لیں ۔ ایک دیگچی میں بند گوبھی پھیلائیں اس کے اوپر مٹر کے دانے اور پالک رکھیں۔ مکھن ڈال کر فرائی کر یں اب کھمبیاں اور چینی بھی شامل کر دیں ۔ دو منٹ فرائی کرنے کے بعد دیگچی ڈھانپ کر اوون یا بھاپ دان میں رکھ دیں اور پندرہ منٹ کے بعد نکال لیں۔