چانپ
اشیاء:
چانپ آدھا کلو
مسٹرڈ آدھا چمچ
پیاز ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ چھ عدد
گھی ایک کپ
ترکیب:
مسٹرڈ کو ذرا سے پانی میں ملائیں۔ چانپ کو اس میں ڈبو دیں۔ اس میں پیاز اور ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں ایک گھنٹے تک یونہی پڑا رہنے دیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کر یں۔ اس میں چانپ ڈال کر ہلکی آنچ پر تلتے جائیں ۔جب چانپ نیم سرخ ہو جائے تو کٹا ہوا پیاز ہری مرچ اور دھنیا بھی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر تلنے کے بعد جب چانپ گل جائے تو اتار دیں۔ تھوڑی دیر کے لئے دم دیں تاکہ گل جائیں اس کو اتار دیں۔