فرائڈ لان بینز
اشیاء:
پھلیاں 400گرام
تیل (کوکنگ آئل ) حسب ضرورت
نمک آدھا چائے کا چمچہ
ا۔
قیمہ 150گرام
ابلی ہوئی مختلف سبزیاں 25گرام
پسی ہوئی ہری پیاز دو چائے کے چمچے
پسی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچہ
ب۔
پانی تین کھانے کے چمچے
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
چینی چائے کا چمچہ
ترکیب:
تیل گرم کر کے اس میں چند منٹ پھلیاں فرائی کر یں۔ اس کے بعد پھلیاں پلیٹ میں نکال کر ان میں نمک ملا دیں۔ تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے الف حصہ فرائی کر لیں۔ بعد میں اسے ب حصے میں ملا دیں۔ آخر میں پھلیاں ملا کر کچھ دیر فرائی کر یں۔ پھر ڈش میں نکال لیں۔