چرغہ
اشیاء:
سالم مرغ 1 کلو
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سرکہ کپ
دہی کپ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
مرغ کو اچھی طرح دھو لیں۔ ایک پیالے میں دھنیا پاؤڈر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، سرکہ، دہی، ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ ڈال کر مکس کر کے پیسٹ بنا کر اچھی طرح میرینیٹ کر کے تقریباً 2-3گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں اس کے بعد مرغ کو کسی بڑے پتیلے میں رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب گل جائے تو نکال کر اسے فرائی کر یں اور چاٹ کا مصالحہ چھڑک دیں۔ مزیدار چرغہ تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر سلاد اور چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔