روسٹیڈ مٹن ران
اشیاء:
ران ایک عدد(تقریباً دو کلو کی)
دہی ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
ہری مرچ دو کھانے کے چمچے(پسی ہوئی)
زیرہ ایک چائے کا چمچ(بھونا ہوا)
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ(بھون ہوا)
لہسن ادرک ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
گوشت گلانے کا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
ترکیب:
دہی میں تمام مصالحے مکس کر لیں ران کو صاف کر کے چھری سے کٹ لگا لیں۔ پھر اس پر مصالحے والی دہی لگا کر چار سے پانچ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ آدھا کپ تیل کو اچھی طرح گرم کر کے مصالحہ لگی ران کو تیز آنچ پر فرائی کر یں تاکہ اس کا جوس باہر نہ نکلے پھر ایلو مینیم فوائل میں لپیٹ کر 45-50منٹ اوون میں رکھ کر 180ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں۔