مٹن لیگ روسٹ
اشیاء:
بکرے کی ران ڈیڑھ کلو سے دو کلو(درمیان میں ہڈی توڑ لیں اور گہرے کٹ لگوا لیں)
ادرک لہسن(پسا ہوا) دو کھانے کے چمچ
سویا سوس تین کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ(بھنا ہوا، پسا ہوا)
کالی مرچ(کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں چار عدد
تیل/گھر تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح سے دھو کر دہی، ادرک، لہسن، لیموں، سویا سوس، سرکہ، نمک، زیرہ، کالی مرچ لگا کر کانٹے سے گودلیں تاکہ مصالحہ اندر تک چلا جائے۔ ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک دیگچی میں مصالحہ لگی ران رکھ کر ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو تیل ڈال دیں اگر گوشت نہ گلا ہو تو دو پیالی گرم پانی ڈال کر پھر سے ہلکی آنچ کر کے دم پر رکھ دیں آدھے گھنٹے بعد مزیدار لیگ روسٹ تیار ۔ گرم گرم روٹی یا بن کے ساتھ سرو کر یں۔ ․