مچھلی اور سبزی کے کباب
اشیاء:
سفید مچھلی کے پارچے 275گرام
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچ
ہری مرچیں 2 عدد باریک کتری ہوئی
ہرا دھنیا 1کھانے کا چمچ باریک کتراہوا
پودینہ 1کھانے کا چمچ باریک کتراہوا
پسا ہوا دھنیا 1چائے کا چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
سرخ شملہ مرچ 1عدد
سبزشملہ مرچ 1عدد
گوبھی آدھا پھول
بٹن مشروم 8عدد
چھوٹے چیری ٹماٹر 8 عدد
سویا آئل 1کھانے کا چمچ
لیموں 1عدد چار ٹکڑے
ترکیب:
1۔مچھلی کو تیز چاقو کی مدد سے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
2۔ایک بڑے پیالے میں لیموں کا رس، ادرک، سبز مرچ، دھنیا ،پودینہ ،پسا ہوا دھنیا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس میں مچھلی کے ٹکڑے شامل کر کے 30منٹ تک رکھ دیں۔
3۔سبز اور سرخ شملہ مرچ کو بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔گوبھی کوبھی ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
4۔اوون کی جالی کو گرم کر لیں ۔تمام سبزیوں ٹماٹروں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو باری باری لکڑی یا دھاتی سیخوں میں پر و لیں۔
5۔ان سیخوں پر برش کی مدد سے تیل لگائیں اور بچاکچا مسالہ بھی لگادیں اور تقریباََ 7سے10منٹ تک اوون میں پکائیں جب تیار ہو جائیں تو لیموں کے ٹکڑوں اور زرد چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 130کیلوریز
چکنائی 4.34گرام
جاذب چکنائی 0.51گرام
کولیسٹرول 32.54ملی گرام
فائبر 0