پنیر کے پکوڑے
اشیاء:
پنیر ایک کپ
بیسن ایک کپ
میٹھا سوڈا ایک چٹکی
کالی مرچ آدھا چمچہ
نمک حسب ضرورت
انڈے تین عدد
ہر ا دھنیا حسب ضرورت
لال مرچ آدھا چمچہ
گھی ایک پاؤ
ترکیب:
انڈے توڑ کر اس کی سفیدی نکال کر خوب پھینٹ لیں لال مرچ اور کا لی مرچ ملا لیں کٹا ہوا ہرا دھنیا سوڈا اور تھوڑا ساپانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ تیار کر لیں۔ پندرہ منٹ بعد کڑھائی میں گھی گرم کر کے پکوڑے تل لیں ۔ ان پکوڑوں کو چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔